16 اگست 2017 - 14:35
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا تخت چھوڑنے کا فیصلہ

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے تخت کو اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے تخت کو اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہی محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 92 سالہ ملکہ نے اپنے قریبی حلقوں سے کہا ہے کہ وہ 95 سال کی عمر میں تخت سے دستبردار ہو جائیں گی۔ ملکہ کی تخت سے دستبرداری کے لیے ضروری دستاویزات کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں جب کہ تاج شہزادہ چارلس کے حوالے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ 1952 میں تخت نشین ہو ئی تھیں۔

.......

/169